728 x 90

دریائی بیلٹ میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ریڈ، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک

دریائی بیلٹ میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ریڈ، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک

جھنگ کے تھانہ صدر کے دریائی بیلٹ کے علاقے کھروڑا باقر میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ریڈ کیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، تاہم پولیس کی آمد پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور کماد کی فصل میں چھپ گئے۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل

جھنگ کے تھانہ صدر کے دریائی بیلٹ کے علاقے کھروڑا باقر میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ریڈ کیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، تاہم پولیس کی آمد پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور کماد کی فصل میں چھپ گئے۔

ڈی ایس پی سٹی سرکل عبدالمجید اور ایس ایچ او تھانہ صدر فیصل رزاق کاہلوں کی زیر قیادت ضلعی پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ظہور احمد اور طارق کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے دریائی بیلٹ کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے اور داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ہلاک ملزم ظہور احمد ضلع ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں ڈکیتی اور رابری سمیت 26 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری مجرم تھا۔ ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے پولیس ٹیموں کو الرٹ رہنے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مؤثر کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos