پاکستان اور امریکہ نے دوطرفہ تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں اور انسداد دہشت گردی کے لئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ دونوں
پاکستان اور امریکہ نے دوطرفہ تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں اور انسداد دہشت گردی کے لئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
دونوں فریقین نے پاکستان، امریکہ سٹرٹیجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شراکت داری کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوروزیرخارجہ مارکو روبیو کو بورڈ آف پیس کے کامیاب افتتاحی اجلاس پر مبارکباد دی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کیلئے بورڈ آف پیس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
وزیراعظم نے تیزی سے اُبھرتے ہوئے عالمی ماحول میں مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعلی سطح رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *