ڈی پی او ساجد حسین کے احکامات پر قانون شکن عناصر کے خلاف ضلع بھر میں پولیس کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کوٹ شاکر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے، راہگیروں پر مبینہ تشدد اور خواتین سے بدتمیزی میں ملوث چار ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس
ڈی پی او ساجد حسین کے احکامات پر قانون شکن عناصر کے خلاف ضلع بھر میں پولیس کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کوٹ شاکر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے، راہگیروں پر مبینہ تشدد اور خواتین سے بدتمیزی میں ملوث چار ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مبینہ طور پر سوسائٹی میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے، شہریوں کو ہراساں کرنے، راہگیروں پر تشدد اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی جیسے واقعات میں ملوث تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کوٹ شاکر پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ضلع بھر میں قانون شکن عناصر کے خلاف مزید مؤثر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا ہے کہ قانون شکن عناصر راہِ راست پر آ جائیں یا سخت قانونی کارروائی کے لیے خود کو تیار رکھیں۔ ضلع جھنگ میں بدمعاش کلچر کو ہرگز پنپنے نہیں دیا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو بھی ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ اور خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے قانون کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *