728 x 90

جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی پر گڑھ مہاراجہ پولیس ٹیم کی پذیرائی، ڈی پی او ساجد حسین نے تعریفی اسناد و نقد انعامات سے نواز دیا

جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی پر گڑھ مہاراجہ پولیس ٹیم کی پذیرائی، ڈی پی او ساجد حسین نے تعریفی اسناد و نقد انعامات سے نواز دیا

جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تھانہ گڑھ مہاراجہ پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ انسپکٹر

جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تھانہ گڑھ مہاراجہ پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ انسپکٹر بہلول واصل کو نمایاں کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا گیا، جبکہ سب انسپکٹر ثقلین عباس، سب انسپکٹر دانیال شاہ اور اے ایس آئی مظہر اقبال کو بھی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

اسی طرح کانسٹیبل تجمل وسیم، کانسٹیبل سمیع اللہ اور کانسٹیبل ذکا حیدر کو بھی جرائم کے تدارک اور پولیس فرائض میں نمایاں کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیے گئے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ نتائج دینے والے دیانتدار پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ مایوس کن کارکردگی پر جوابدہی ہوگی۔ انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ جرائم کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے محنت، دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس میں اچھی کارکردگی کی حوصلہ افزائی سے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی، جبکہ عوام کو مؤثر اور بروقت پولیس سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos