تھانہ کوٹ شاکر کے علاقے میں 13 سالہ طالب علم کے ساتھ مدرس کی جانب سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مبینہ زیادتی میں نامزد ملزم منتظر مہدی حسن کو بروقت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
تھانہ کوٹ شاکر کے علاقے میں 13 سالہ طالب علم کے ساتھ مدرس کی جانب سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مبینہ زیادتی میں نامزد ملزم منتظر مہدی حسن کو بروقت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو ملزم کی گرفتاری اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے احکامات جاری کیے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ کمسن بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور واقعے کی مکمل تحقیقات شواہد اور حقائق کی روشنی میں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کو تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ڈی پی او نے واضح کیا کہ کمسن بچوں کے خلاف جنسی جرائم ناقابلِ برداشت ہیں اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *