خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حلال شعبے کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے، خالد مگسیپاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیت لیچین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے دوران مودی حکومت کی دفاعی پالیسی کو عالمی تنقید کا سامناافغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت جاریپاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آردانش اسکولوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، وزیراعظماینٹی کرپشن پنجاب نے سی ای او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر محمد یونس منیر کو مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں 5 نومبر کو طلب کر لیا، شیخوپورہ ہسپتال میں تعیناتی کے دوران سرکاری فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات، تحریری جواب طلبجھنگ میں جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی پر ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے سی سی ڈی ٹیم کی حوصلہ افزائی، ڈی ایس پی بابر نواز ہندل کو لیٹر آف اپریسی ایشن جاری، انسپکٹر اظہر خان سمیت افسران و اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم
جھنگ

جھنگ میں جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی پر ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے سی سی ڈی ٹیم کی حوصلہ افزائی، ڈی ایس پی بابر نواز ہندل کو لیٹر آف اپریسی ایشن جاری، انسپکٹر اظہر خان سمیت افسران و اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم

جھنگ: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور نمایاں کارکردگی پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے…

جھنگ میں جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی پر ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے سی سی ڈی ٹیم کی حوصلہ افزائی، ڈی ایس پی بابر نواز ہندل کو لیٹر آف اپریسی ایشن جاری، انسپکٹر اظہر خان سمیت افسران و اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم

جھنگ: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور نمایاں کارکردگی پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی و ڈی ایس پی بابر نواز ہندل کو نمایاں کارکردگی پر لیٹر آف اپریسی ایشن جاری کیا گیا۔

اس موقع پر انسپکٹر اظہر خان، سب انسپکٹر اسد نواز، سب انسپکٹر علی رضا اور اے ایس آئی مرتضیٰ کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیے گئے۔ اسی طرح ہیڈ کانسٹیبل خرم شہزاد اور کانسٹیبلز غازی حیدر علی، عمر فاروق، جمشید اور حیدر علی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بھی تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں اور نمایاں نتائج قابلِ تحسین ہیں۔ پولیس فورس میں محنتی، فرض شناس اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی سے کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کے تدارک، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں