جھنگ میں خواتین اور بچوں کو ہراساں و پریشان کرنے، سرعام اسلحہ کی نمائش اور تعلیمی اداروں کے باہر غنڈہ گردی کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے سخت احکامات پر تھانہ موچیوالا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے
جھنگ میں خواتین اور بچوں کو ہراساں و پریشان کرنے، سرعام اسلحہ کی نمائش اور تعلیمی اداروں کے باہر غنڈہ گردی کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے سخت احکامات پر تھانہ موچیوالا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں طاہر عباس، جعفر اقبال، سجاد حسین اور صابر حسین شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ موچیوالا میں مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان خواتین اور بچوں کو مبینہ طور پر ہراساں و پریشان کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے باہر غنڈہ گردی اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے لیا۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے واضح کیا کہ خواتین، بچوں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جبکہ تعلیمی اداروں کے باہر غنڈہ گردی اور اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی پی او ساجد حسین نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بلاخوف اپنی شکایات پولیس تک پہنچائیں، ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف فوری اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *