728 x 90

جھنگ پولیس میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس، ڈی پی او ساجد حسین نے 3 اہلکار معطل کرکے کلوز ٹو لائن کر دیے،ترجمان پولیس

جھنگ پولیس میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس، ڈی پی او ساجد حسین نے 3 اہلکار معطل کرکے کلوز ٹو لائن کر دیے،ترجمان پولیس

محکمہ پولیس میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کرپشن کی شکایت پر تین پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کرکے کلوز ٹو لائن کر دیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے تحت ہیڈ کانسٹیبل صفدر منظور، کانسٹیبل ریاض خان

محکمہ پولیس میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کرپشن کی شکایت پر تین پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کرکے کلوز ٹو لائن کر دیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے تحت ہیڈ کانسٹیبل صفدر منظور، کانسٹیبل ریاض خان اور کانسٹیبل نواز خان کو کرپشن کی شکایات پر معطل کیا گیا ہے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ سرکاری اختیار کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنا خدمت نہیں بلکہ منصب سے خیانت ہے، اور ایسی خیانت کا جواب احتساب کے ذریعے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی معمولی شکایت کو بھی معمولی نہیں سمجھا جائے گا اور بدعنوان اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آرز بھی درج کی جائیں گی۔

ڈی پی او نے افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو افسر اپنے ماتحت کی بدعنوانی سے آنکھیں بند کرے گا، اسے خود کو دیانت دار سمجھنے کا حق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختیار سہولت نہیں بلکہ امانت ہے اور امانت میں خیانت پر کسی قسم کی رعایت کی گنجائش نہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos