728 x 90

حکومت پنجاب کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایت و مسائل کا ازالہ جاری

حکومت پنجاب کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایت و مسائل کا ازالہ جاری

حکومت پنجاب کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایت و مسائل کا ازالہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے شہریوں کی جانب سے درخواستوں کی سماعت کی اور متعلقہ افسران کو فوری کارروائیوں کےاحکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے

حکومت پنجاب کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایت و مسائل کا ازالہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے شہریوں کی جانب سے درخواستوں کی سماعت کی اور متعلقہ افسران کو فوری کارروائیوں کےاحکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ہر کیس کی باقاعدہ فالو اپ رپورٹ پیش کی جائے تاکہ سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان فاصلے کو کم کرنا اور مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوامی خدمت کے ویژن پر عمل پیرا ہے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ان کے مسائل کا فوری حل اور انصاف کی بروقت فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos