پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ نے یکم اگست سے 31 اگست 2026 کے دوران مجموعی طور پر 42 ہزار 761 فون کالز موصول کیں، جن میں سے 8 ہزار 398 ایمرجنسی کالز پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت رسپانس فراہم کرتے ہوئے شہریوں کو امدادی خدمات فراہم کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود کے مطابق
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ نے یکم اگست سے 31 اگست 2026 کے دوران مجموعی طور پر 42 ہزار 761 فون کالز موصول کیں، جن میں سے 8 ہزار 398 ایمرجنسی کالز پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت رسپانس فراہم کرتے ہوئے شہریوں کو امدادی خدمات فراہم کیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود کے مطابق اگست کے دوران ریسکیو 1122 جھنگ نے 6 ہزار 505 میڈیکل ایمرجنسیز، 978 روڈ ٹریفک حادثات، 539 متفرق ایمرجنسیز، 194 بلندی سے گرنے کے واقعات، 155 جرائم سے متعلقہ کیسز، 20 آتشزدگی کے واقعات، 4 ڈوبنے کے واقعات اور 3 عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات پر رسپانس کیا۔
ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 8 ہزار 779 مریضوں کو ریسکیو اور ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں 5 ہزار 184 متاثرین کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 3 ہزار 463 مریضوں کو زندہ حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مختلف ایمرجنسیز کے دوران 132 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے روزانہ اوسطاً 270.90 ایمرجنسی کالز پر رسپانس کیا گیا، جبکہ ایمرجنسی کی اطلاع ملنے سے جائے وقوعہ تک پہنچنے کا اوسط رسپانس ٹائم 9.48 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے کہا کہ ریسکیو 1122 جھنگ کا بنیادی مقصد شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ امداد فراہم کرنا ہے۔ ریسکیو افسران اور اہلکار محدود وقت میں جائے حادثہ پر پہنچ کر قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ہیلپ لائن صرف حقیقی ہنگامی صورتحال میں استعمال کی جائے اور غیر ضروری کالز سے گریز کیا جائے تاکہ ایمرجنسی رسپانس میں رکاوٹ پیدا نہ ہو اور ضرورت مند افراد تک امداد بروقت پہنچائی جاسکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *