ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی ہدایات پر ستھرا پنجاب ایجنسی جھنگ کی جانب سے شہر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے علی الصبح فیلڈ سٹاف کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ستھرا پنجاب ایجنسی کے متعلقہ عملے کی جانب سے صبح سویرے فیلڈ میں موجودگی کی
ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی ہدایات پر ستھرا پنجاب ایجنسی جھنگ کی جانب سے شہر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے علی الصبح فیلڈ سٹاف کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ستھرا پنجاب ایجنسی کے متعلقہ عملے کی جانب سے صبح سویرے فیلڈ میں موجودگی کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ صفائی کا عمل بروقت شروع کیا جا سکے اور شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں سے کوڑا کرکٹ کی بروقت صفائی یقینی بنائی جا سکے۔
انتظامیہ کے مطابق فیلڈ سٹاف کی بروقت اور مکمل حاضری صفائی کے نظام کی مؤثر نگرانی اور شہری علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں عملے کی حاضری اور صفائی کے امور پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے صفائی کے عمل میں غفلت یا سستی سے گریز کرتے ہوئے فیلڈ میں عملی طور پر موجود رہنے اور شہریوں کو بہتر صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فیلڈ سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *