خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حلال شعبے کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے، خالد مگسیپاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیت لیچین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے دوران مودی حکومت کی دفاعی پالیسی کو عالمی تنقید کا سامناافغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت جاریپاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آردانش اسکولوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، وزیراعظماینٹی کرپشن پنجاب نے سی ای او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر محمد یونس منیر کو مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں 5 نومبر کو طلب کر لیا، شیخوپورہ ہسپتال میں تعیناتی کے دوران سرکاری فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات، تحریری جواب طلبجھنگ میں جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی پر ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے سی سی ڈی ٹیم کی حوصلہ افزائی، ڈی ایس پی بابر نواز ہندل کو لیٹر آف اپریسی ایشن جاری، انسپکٹر اظہر خان سمیت افسران و اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم
جھنگ

شورکوٹ کینٹ میں بیس روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 8 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 50 سالہ شخص اور 8 سالہ بچہ زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو رفیقی ایئر بیس ہسپتال منتقل کر دیا

جھنگ: تحصیل شورکوٹ کینٹ میں بیس روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 50 سالہ شخص اور 8 سالہ بچہ…

شورکوٹ کینٹ میں بیس روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 8 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 50 سالہ شخص اور 8 سالہ بچہ زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو رفیقی ایئر بیس ہسپتال منتقل کر دیا

جھنگ: تحصیل شورکوٹ کینٹ میں بیس روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 50 سالہ شخص اور 8 سالہ بچہ زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی دو ایمبولینسز جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئیں جبکہ پولیس کنٹرول کو بھی مطلع کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں تو حادثے میں چار افراد متاثر ہوئے، جن میں سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے تھے جبکہ دو زخمی تھے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ساحر فاطمہ دختر محمد یاسین، عمر 8 سال، رہائشی کمالیہ، اور سلیم ولد سردار مسیح، عمر 30 سال، رہائشی پیر کریانہ، شورکوٹ کینٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں محمد یاسین ولد سرفراز حسین، عمر 50 سال، اور محمد سیف ولد محمد یاسین، عمر 8 سال، دونوں رہائشی کمالیہ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رفیقی ایئر بیس ہسپتال، شورکوٹ کینٹ منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں