خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حلال شعبے کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے، خالد مگسیپاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیت لیچین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے دوران مودی حکومت کی دفاعی پالیسی کو عالمی تنقید کا سامناافغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت جاریپاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آردانش اسکولوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، وزیراعظماینٹی کرپشن پنجاب نے سی ای او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر محمد یونس منیر کو مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں 5 نومبر کو طلب کر لیا، شیخوپورہ ہسپتال میں تعیناتی کے دوران سرکاری فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات، تحریری جواب طلبجھنگ میں جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی پر ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے سی سی ڈی ٹیم کی حوصلہ افزائی، ڈی ایس پی بابر نواز ہندل کو لیٹر آف اپریسی ایشن جاری، انسپکٹر اظہر خان سمیت افسران و اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم
جھنگ

نئے صوبوں کے شور سے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شہباز گجر ایڈووکیٹ

جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کے حوالے سے بلاوجہ بحث اور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جبکہ عوام…

نئے صوبوں کے شور سے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شہباز گجر ایڈووکیٹ

جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کے حوالے سے بلاوجہ بحث اور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جبکہ عوام کو درپیش حقیقی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کے حوالے سے عوام میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور معاشی و سیاسی استحصال سے توجہ ہٹانے کے لیے نئے صوبوں کا معاملہ اچھالا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق حکمران طبقہ اور سندھ اسمبلی و حکومت صوبوں کے معاملے پر ضرورت سے زیادہ ردعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر ملک میں نئے صوبے بنانے میں کوئی حرج نہیں، تاہم اس سے پہلے وفاق اور موجودہ صوبوں میں رائج ظالمانہ، جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ معاشی، عدالتی و تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلی لانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نظام کی بنیادی خامیوں کو دور نہ کیا گیا تو نئے صوبوں کے قیام سے بھی عوام کے مسائل اور مشکلات کا ازالہ ممکن نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لیے سیاسی و معاشی استحصال کے خاتمے اور مؤثر نظام کی تشکیل پر توجہ دینا ہوگی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں