وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوامی خدمت، شفافیت اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت ضلع کونسل ہال جھنگ میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات کی سماعت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد خالد مسعود
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوامی خدمت، شفافیت اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت ضلع کونسل ہال جھنگ میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات کی سماعت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد خالد مسعود فروکہ نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں اور شکایات کو سنا اور ان کا جائزہ لیا۔
اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہونے والی سماعت کے دوران مختلف سرکاری محکموں، افسران اور ملازمین سے متعلق متعدد شکایات اور مسائل افسران کے سامنے پیش کیے گئے۔ شہریوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے فوری حل اور داد رسی کی درخواست کی۔
اس موقع پر ضلعی افسران نے متعلقہ حکام کو شکایات کا قانون و ضابطہ کے مطابق جائزہ لینے اور میرٹ پر ضروری کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ افسران نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے میں شفافیت، غیر جانبداری اور مقررہ قواعد و ضوابط کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت موصول ہونے والی شکایات کو میرٹ اور شفافیت کے ساتھ نمٹایا جا رہا ہے۔ جائز شکایات کا بروقت ازالہ اور شہریوں سمیت سرکاری ملازمین کو ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں پر بلاامتیاز اور غیر جانبدارانہ کارروائی کرتے ہوئے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلے کیے جائیں تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت ریلیف مل سکے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *