728 x 90

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کا ربیع الاول میں بہترین انتظامات، صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کا حکم

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کا ربیع الاول میں بہترین انتظامات، صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کا حکم

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیرِ صدارت ربیع الاول اور جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں انتظامات، بازاروں کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے انجمن تاجران کے نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران اور تاجر تنظیموں کے عہدیداران

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیرِ صدارت ربیع الاول اور جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں انتظامات، بازاروں کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے انجمن تاجران کے نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران اور تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے کہا کہ ربیع الاول کے دوران شہریوں اور جلوسوں کی آمدورفت میں سہولت کے لیے بازاروں، اہم شاہراہوں اور گزرگاہوں کو ہر صورت کشادہ رکھا جائے گا۔ انہوں نے انجمن تاجران کے نمائندگان پر زور دیا کہ دکاندار اپنی دکانوں کے سامنے سامان رکھ کر سرکاری جگہ، فٹ پاتھ یا سڑک پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے دوران انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں شہر کے اہم بازاروں، شاہراہوں اور کاروباری مراکز کی صفائی، خوبصورتی اور تزئین و آرائش کو یقینی بنایا جائے گا۔ عمارتوں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز پر چراغاں، آرائشی لائٹس اور دیگر سجاوٹی انتظامات بھی کیے جائیں گے، تاہم تمام سجاوٹ مقررہ ضابطہ اخلاق اور حفاظتی اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے تاکہ شہریوں کی آمدورفت متاثر نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ اہم بازاروں، مرکزی شاہراہوں اور گزرگاہوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں، خراب اسٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت، سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ربیع الاول کے دوران صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں انجمن تاجران کے نمائندگان نے ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos