728 x 90

تھانہ موچیوالہ:دیرینہ دشمنی پر نوجوان کا قتل، ڈی پی او جھنگ کا نوٹس؛ دو مرکزی ملزمان گرفتار

تھانہ موچیوالہ:دیرینہ دشمنی پر نوجوان کا قتل، ڈی پی او جھنگ کا نوٹس؛ دو مرکزی ملزمان گرفتار

تھانہ موچیوالا کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کے باعث عبد الوحید نامی نوجوان کے قتل کے معاملے پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور قانونی کارروائی کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد دو مرکزی

تھانہ موچیوالا کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کے باعث عبد الوحید نامی نوجوان کے قتل کے معاملے پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور قانونی کارروائی کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد دو مرکزی ملزمان سیف اللہ اور سعید کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے مقدمہ میں مجموعی طور پر تین ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر مکمل کی جائے گی۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا ہے کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی سزایابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos