خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
نائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہےمودی حکومت کی ناقص قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ گیاسینیٹ میں آبادی میں تیزی سے اضافے پر قابو پانے سے متعلق قرارداد منظوروزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دیجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کا تیز رفتاری، زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کا انتباہ، غیر قانونی اڈوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
جھنگ

جھنگ:سی ایم یوتھ گیمز، نجی سکولوں کے طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کی ہدایت،ڈپٹی کمشنر

جھنگ: ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیرِ صدارت پرائیویٹ سکولز کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت سی ایم یوتھ گیمز کے…

جھنگ:سی ایم یوتھ گیمز، نجی سکولوں کے طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کی ہدایت،ڈپٹی کمشنر

جھنگ: ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیرِ صدارت پرائیویٹ سکولز کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت سی ایم یوتھ گیمز کے انعقاد، نوجوانوں کی کھیلوں میں شرکت اور انہیں کھیلوں کی بہتر سہولیات و مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے ہدایت کی کہ سی ایم یوتھ گیمز میں نجی سکولوں کے طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے اور انہیں مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں کھیلوں کا رجحان فروغ دینا اور انہیں صحت مند و مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ ان میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت مسابقت کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے نجی سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سی ایم یوتھ گیمز کے مختلف مقابلوں میں طلبہ و طالبات کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

انہوں نے محکمہ سپورٹس کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ سی ایم یوتھ گیمز کے لیے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے اور نجی سکولوں کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم کرکے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں