جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا مختلف شاہراہوں اور بازاروں کا دورہ، تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکانداروں کو وارننگ
جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ نے شہر کی مختلف شاہراہوں اور بازاروں کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے کارروائیوں کی نگرانی کی۔…

جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ نے شہر کی مختلف شاہراہوں اور بازاروں کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے کارروائیوں کی نگرانی کی۔
اس موقع پر انہوں نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کو فوری طور پر ہٹوا دیا اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا سامان دکانوں کی حدود کے اندر رکھیں اور عوامی گزرگاہوں پر قبضے سے گریز کریں۔
اے ڈی سی (انفورسمنٹ) نے دکانداروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ تجاوزات کے باعث شہریوں کی آمدورفت میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں، اس لیے بازاروں اور شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے انتظامی اقدامات پر عمل درآمد ضروری ہے۔
انہوں نے متعلقہ عملے کو بھی ہدایت کی کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جا سکے اور بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔


