خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
نائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہےمودی حکومت کی ناقص قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ گیاسینیٹ میں آبادی میں تیزی سے اضافے پر قابو پانے سے متعلق قرارداد منظوروزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دیجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کا تیز رفتاری، زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کا انتباہ، غیر قانونی اڈوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
جھنگ

جھنگ: تھانہ کوٹ شاکر میں 13 سالہ طالب علم سے مدرس کی مبینہ زیادتی، نامزد ملزم گرفتار

تھانہ کوٹ شاکر کے علاقے میں 13 سالہ طالب علم کے ساتھ مدرس کی جانب سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مبینہ زیادتی…

جھنگ: تھانہ کوٹ شاکر میں 13 سالہ طالب علم سے مدرس کی مبینہ زیادتی، نامزد ملزم گرفتار

تھانہ کوٹ شاکر کے علاقے میں 13 سالہ طالب علم کے ساتھ مدرس کی جانب سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مبینہ زیادتی میں نامزد ملزم منتظر مہدی حسن کو بروقت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو ملزم کی گرفتاری اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے احکامات جاری کیے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ کمسن بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور واقعے کی مکمل تحقیقات شواہد اور حقائق کی روشنی میں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کو تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ڈی پی او نے واضح کیا کہ کمسن بچوں کے خلاف جنسی جرائم ناقابلِ برداشت ہیں اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں