728 x 90

جھنگ: ریل بازار میں پائپ لائن تبدیلی، تاجروں کے تحفظات دور، ایم ڈی واسا کا موقع پر معائنہ

جھنگ: ریل بازار میں پائپ لائن تبدیلی، تاجروں کے تحفظات دور، ایم ڈی واسا کا موقع پر معائنہ

مینجنگ ڈائریکٹر واسا جھنگ سید صولت رضا نے ایس ڈی او واسا اور نیسپاک کی ٹیم کے ہمراہ ریل بازار جھنگ صدر میں جاری پائپ لائن تبدیلی کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا اور موقع پر کام کی پیش رفت، معیار اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران اور

مینجنگ ڈائریکٹر واسا جھنگ سید صولت رضا نے ایس ڈی او واسا اور نیسپاک کی ٹیم کے ہمراہ ریل بازار جھنگ صدر میں جاری پائپ لائن تبدیلی کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا اور موقع پر کام کی پیش رفت، معیار اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹر کو ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

دورے کے دوران ایم ڈی واسا نے ریل بازار کے تاجروں اور دکانداروں سے براہِ راست ملاقات کی، ان کے تحفظات سنے اور پائپ لائن کے معیار سے متعلق پیدا ہونے والی غلط فہمیوں اور زیرِ گردش اطلاعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے موقع پر موجود حقائق اور متعلقہ معلومات تاجروں کے سامنے رکھتے ہوئے انہیں پائپوں کے معیار اور جاری کام کے حوالے سے آگاہ کیا، جس سے تاجروں کے خدشات دور کرنے میں مدد ملی۔

ایم ڈی واسا نے اس موقع پر واضح کیا کہ واسا کی جانب سے جاری ترقیاتی کام میں معیار کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے اور پائپ لائن کی تبدیلی کا مقصد شہریوں کو بہتر اور دیرپا نکاسی و فراہمی آب کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ ٹیم کو ہدایت کی کہ کام کے دوران تمام تکنیکی تقاضوں اور مقررہ معیار کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

انہوں نے کنٹریکٹر اور متعلقہ عملے کو خصوصی ہدایت کی کہ ریل بازار کے تاجروں کو کام کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، کاروباری سرگرمیوں میں غیر ضروری خلل سے گریز کیا جائے اور تاجروں کو درپیش شکایات و مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔

ایم ڈی واسا نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، بالخصوص تاجر برادری کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ واسا انتظامیہ شہریوں اور تاجروں کے جائز تحفظات سننے اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی تاکہ ترقیاتی کام بہتر انداز میں مکمل ہوں اور عوام کو ان کے ثمرات بروقت حاصل ہو سکیں۔

اس موقع پر ایس ڈی او واسا جھنگ اور نیسپاک ٹیم نے ایم ڈی واسا کو جاری پائپ لائن تبدیلی کے کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایم ڈی واسا نے منصوبے کی نگرانی جاری رکھنے اور کام کے معیار و رفتار کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری سہولیات کی بہتری واسا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos