728 x 90

جھنگ میں ٹریفک حادثے اور میلے میں گھوڑے کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق

جھنگ میں ٹریفک حادثے اور میلے میں گھوڑے کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق

ضلع جھنگ میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پہلے واقعے میں تھتھہ جھبانہ لالیاں روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو موصول ہونے والی

ضلع جھنگ میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پہلے واقعے میں تھتھہ جھبانہ لالیاں روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع پر قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو زخمی شخص دم توڑ چکا تھا، جبکہ قریبی ڈاکٹر نے بھی اس کی موت کی تصدیق کردی۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت لال ولد محمد خان، عمر تقریباً 50 سال، سکنہ شاہ جیونہ جھنگ کے طور پر ہوئی۔ لواحقین نے میت کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے اپنی تحویل میں لے کر گھر روانہ کردیا۔

دوسرے واقعے میں دربار پاکھرا سلطان، چنیوٹ روڈ جھنگ پر جاری میلے کے دوران گھوڑے کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملنے پر قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے پر متاثرہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوچکا تھا، جبکہ قریبی ڈاکٹر نے بھی موت کی تصدیق کردی۔ لواحقین نے میت کو ہسپتال منتقل کروانے سے انکار کردیا۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت نور صمد ولد سلطان محمود، عمر تقریباً 60 سال، سکنہ چک نمبر 247، بھوانہ، ضلع چنیوٹ کے طور پر ہوئی۔ دونوں واقعات میں مجموعی طور پر دو افراد جاں بحق ہوئے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos