728 x 90

عالمی یومِ ابتدائی طبی امداد پر ریسکیو 1122 جھنگ کی تربیتی سرگرمیاں جاری

عالمی یومِ ابتدائی طبی امداد پر ریسکیو 1122 جھنگ کی تربیتی سرگرمیاں جاری

سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر عالمی یومِ ابتدائی طبی امداد کے موقع پر ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے مرکزی، تحصیل و سب اسٹیشنز سمیت ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر فرسٹ ایڈ تربیتی و آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ اہلکار طلبہ،

سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر عالمی یومِ ابتدائی طبی امداد کے موقع پر ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے مرکزی، تحصیل و سب اسٹیشنز سمیت ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر فرسٹ ایڈ تربیتی و آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ اہلکار طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کو CPR، شدید خون بہنے کی صورت میں خون روکنے اور دیگر ہنگامی حالات میں فوری ابتدائی طبی امداد کے عملی طریقے سکھا رہے ہیں، تاکہ ریسکیو ٹیم کے پہنچنے تک قیمتی انسانی جان بچانے میں مدد مل سکے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے اپنے پیغام میں کہا کہ حادثات، کارڈیک اریسٹ اور شدید خون بہنے کی صورت میں ابتدائی چند منٹ انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ بروقت اور درست ابتدائی طبی امداد کسی قیمتی انسانی جان کو بچانے میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔
انہوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کریں، کیونکہ ایک تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو ٹیم کی آمد سے قبل انسانی جان بچانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos