خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
نائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہےمودی حکومت کی ناقص قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ گیاسینیٹ میں آبادی میں تیزی سے اضافے پر قابو پانے سے متعلق قرارداد منظوروزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دیجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کا تیز رفتاری، زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کا انتباہ، غیر قانونی اڈوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
جھنگ

قیدیوں کی فراری روکنے کیلئے جھنگ پولیس میں خصوصی سیل قائم،ڈی پی او ساجد حسین کے احکامات پر ’’Escape Prevention Cell‘‘ قائم کردیا گیا

قیدیوں اور حوالاتیوں کی فراری کے امکانات کے تدارک اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جھنگ پولیس نے بڑا اقدام کرتے ہوئے ڈی پی او ساجد حسین کے احکامات پر ’’Escape Prevention…

قیدیوں کی فراری روکنے کیلئے جھنگ پولیس میں خصوصی سیل قائم،ڈی پی او ساجد حسین کے احکامات پر ’’Escape Prevention Cell‘‘ قائم کردیا گیا

قیدیوں اور حوالاتیوں کی فراری کے امکانات کے تدارک اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جھنگ پولیس نے بڑا اقدام کرتے ہوئے ڈی پی او ساجد حسین کے احکامات پر ’’Escape Prevention Cell‘‘ قائم کردیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق خصوصی سیل کی سربراہی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کریں گے، جبکہ انچارج سکیورٹی، پی ایس او، آر آئی، لائن افسر اور سپیشل برانچ کا نمائندہ سیل کے ارکان میں شامل ہوں گے۔

’’Escape Prevention Cell‘‘ کی اہم ذمہ داری تھانوں اور دیگر مقامات پر قیدیوں و حوالاتیوں کی سکیورٹی میں موجود خامیوں کی نشاندہی، ان کی فوری اصلاح اور بعد ازاں اصلاحی اقدامات پر عملدرآمد کی دوبارہ تصدیق کرنا ہوگی۔ سنگین مقدمات میں ملوث اور زیادہ سکیورٹی رسک رکھنے والے قیدیوں کے رسک فیکٹر کا جائزہ لے کر ان کیلئے اضافی حفاظتی اقدامات بھی تجویز کیے جائیں گے۔

خصوصی سیل قیدیوں کی حوالات سے عدالت، جیل اور ہسپتال منتقلی کے دوران سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کرے گا۔ اس کے علاوہ تھانوں کی حوالات، قیدیوں کی نقل و حرکت، حوالات ڈیوٹی، ہتھکڑیوں، بخشی خانوں اور قیدیوں کی منتقلی سے متعلق سکیورٹی انتظامات کا بھی باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق خصوصی سیل کی جانب سے حوالات اور قیدیوں کی سکیورٹی کا باقاعدہ آڈٹ کرنے کے ساتھ ساتھ سرپرائز انسپکشنز بھی کی جائیں گی، تاکہ سکیورٹی میں موجود کمزوریوں کا بروقت ازالہ اور قیدیوں و حوالاتیوں کی فراری کے امکانات کو مؤثر انداز میں روکا جاسکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں