728 x 90

ماہ اگست میں جھنگ پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری، 11 گینگز کے 26 ارکان گرفتار،مجموعی طور پر 64 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد

ماہ اگست میں جھنگ پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری، 11 گینگز کے 26 ارکان گرفتار،مجموعی طور پر 64 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد

ڈی پی او ساجد حسین کی قیادت میں جھنگ پولیس نے ماہ اگست کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مربوط کارروائیاں کرتے ہوئے 11 خطرناک کریمنل گینگز کے 26 ارکان سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ کروڑوں نہیں بلکہ مجموعی طور پر 64 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ،

ڈی پی او ساجد حسین کی قیادت میں جھنگ پولیس نے ماہ اگست کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مربوط کارروائیاں کرتے ہوئے 11 خطرناک کریمنل گینگز کے 26 ارکان سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ کروڑوں نہیں بلکہ مجموعی طور پر 64 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ، غیر قانونی اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق اگست کے دوران مختلف کارروائیوں میں 11 خطرناک کریمنل گینگز کے 26 ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 64 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران 110 اشتہاری مجرمان اور 15 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔

غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 60 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمد کیا گیا، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 109 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 71 کلوگرام چرس، 5 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 4 ہزار 812 لیٹر شراب اور 12 کلوگرام سے زائد بھنگ برآمد کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا اور معاشرے سے اس ناسور کا خاتمہ ہے۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ جھنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک اور پرعزم ہے۔ جرائم کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور کسی بھی مجرم کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی جبکہ عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے لیے جھنگ میں کوئی جگہ نہیں، ایسے عناصر کو ہر قیمت پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos