نیوٹریشن انٹرنیشنل نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے جھنگ میں نمک کے پروسیسرز کے لیے ایک روزہ ریفریشر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس تربیت کا بنیادی مقصد نمک میں آیوڈین کی مناسب شمولیت (Salt Iodization)، کوالٹی کنٹرول کے داخلی نظام، کوالٹی کے مقررہ معیارات اور غذائی تحفظ کے قوانین کی پاسداری کو یقینی
نیوٹریشن انٹرنیشنل نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے جھنگ میں نمک کے پروسیسرز کے لیے ایک روزہ ریفریشر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس تربیت کا بنیادی مقصد نمک میں آیوڈین کی مناسب شمولیت (Salt Iodization)، کوالٹی کنٹرول کے داخلی نظام، کوالٹی کے مقررہ معیارات اور غذائی تحفظ کے قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز (پنجاب فوڈ اتھارٹی) یاسر مشتاق نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور فوڈ سیفٹی کے قیام میں اس نوعیت کی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زونل مینیجر مظفر غوری نے اپنے خطاب میں ادارے کے اہم مقاصد اور آیوڈین کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ تربیت کے دوران نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زونل مینیجر محمد عرفان نے نمک میں آیوڈین کی تیاری کے تکنیکی عمل، کوالٹی کنٹرول کے طریقہ کار اور طے شدہ قانون کے مطابق پروڈکشن کی تفصیلات پر جامع پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے نمک کی پروسیسنگ اور صنعتی شعبے میں صنفی شمولیت (Gender Inclusion) کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ٹرینر نوخیز عباس نے فوڈ سیفٹی، حفظانِ صحت کے اصولوں اور مصنوعات کے معیار کو برقرار رکھنے سے متعلق شرکاء کو تربیت فراہم کی۔ تربیتی سیشن کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر مشتاق نے اپنے اختتامی کلمات میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات کا تسلسل انتہائی ضروری ہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *