جشن عید میلادالنبی حضرت محمد ﷺ کی خوشیوں کو محفوظ اور پُرامن بنانے کے لیے جھنگ پولیس نے ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ہدایات پر 2 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان مختلف مقامات پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ڈی پی
جشن عید میلادالنبی حضرت محمد ﷺ کی خوشیوں کو محفوظ اور پُرامن بنانے کے لیے جھنگ پولیس نے ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ہدایات پر 2 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان مختلف مقامات پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
ڈی پی او ساجد حسین کی ہدایت پر ضلع بھر کے تھانہ جات، چوکیات، ایلیٹ فورس، شاہین اسکواڈ اور ٹریفک پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ اہم اور حساس مقامات پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی جائے گی اور مشکوک افراد، گاڑیوں اور سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ مساجد، عیدگاہوں، چرچز، بازاروں اور شاپنگ سینٹرز سمیت عوامی مقامات کی سکیورٹی کو بھی مزید مؤثر بنا دیا گیا ہے۔
ڈی پی او ساجد حسین کے مطابق سادہ لباس میں پولیس اہلکار بھی اہم عوامی مقامات پر تعینات رہیں گے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری، الرٹ رہتے ہوئے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے انجام دیں۔
عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں اور دیگر مذہبی اجتماعات کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت ٹریفک پولیس اہلکار اہم شاہراہوں، چوکوں اور جلوس کے روٹس پر تعینات رہیں گے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ جھنگ پولیس عید میلادالنبی ﷺ کے مقدس موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد اور پُرعزم ہے۔ امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فرد کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *