728 x 90

جھنگ پولیس کے تفتیشی افسران کیلئے پراپرٹی رائٹس اور کاپی رائٹس سے متعلق آگاہی سیمینار

جھنگ پولیس کے تفتیشی افسران کیلئے پراپرٹی رائٹس اور کاپی رائٹس سے متعلق آگاہی سیمینار

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جھنگ میں تفتیشی افسران کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں جھنگ پولیس کے تفتیشی افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں پولیس افسران کو پراپرٹی رائٹس، غیر قانونی تجارت کے سدباب اور قوانین کے مؤثر نفاذ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ سینئر منیجر آئی پی آر

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جھنگ میں تفتیشی افسران کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں جھنگ پولیس کے تفتیشی افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں پولیس افسران کو پراپرٹی رائٹس، غیر قانونی تجارت کے سدباب اور قوانین کے مؤثر نفاذ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

سینئر منیجر آئی پی آر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان ملک بلال حیدر نے پولیس افسران کو آگاہی لیکچر دیتے ہوئے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس اور کاپی رائٹس سے متعلق قوانین، ان کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور قانونی کارروائی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

سیمینار کے دوران تفتیشی افسران کو بتایا گیا کہ پراپرٹی رائٹس اور کاپی رائٹس سے متعلق قوانین پر مؤثر عملدرآمد، غیر قانونی تجارت کی روک تھام اور خلاف ورزیوں کے خلاف قانونی کارروائی میں پولیس کا کردار اہم ہے۔ افسران کو قانونی اختیارات کے درست استعمال اور قانون کے مؤثر نفاذ کے مختلف پہلوؤں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

سیمینار کا مقصد پولیس افسران کی قانونی معلومات میں اضافہ، انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس اور کاپی رائٹس کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور متعلقہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد کیلئے تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بہتر بنانا تھا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos