خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حلال شعبے کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے، خالد مگسیپاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیت لیچین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے دوران مودی حکومت کی دفاعی پالیسی کو عالمی تنقید کا سامناافغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت جاریپاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آردانش اسکولوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، وزیراعظماینٹی کرپشن پنجاب نے سی ای او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر محمد یونس منیر کو مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں 5 نومبر کو طلب کر لیا، شیخوپورہ ہسپتال میں تعیناتی کے دوران سرکاری فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات، تحریری جواب طلبجھنگ میں جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی پر ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے سی سی ڈی ٹیم کی حوصلہ افزائی، ڈی ایس پی بابر نواز ہندل کو لیٹر آف اپریسی ایشن جاری، انسپکٹر اظہر خان سمیت افسران و اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم
جھنگ

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت، ڈرگ انسپکٹرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مختلف کیسز…

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت، ڈرگ انسپکٹرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مختلف کیسز زیرِ سماعت آئے، جن میں ادویات کے معیار، غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز، جعلی و غیر معیاری ادویات کی فروخت اور عطائی عناصر کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ افسران کی جانب سے جاری کارروائیوں اور پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔بابر صاحب دین نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اور جعلی ادویات فروخت کرنے والے عناصر اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹرز کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی فیلڈ سرگرمیوں کو مزید مو ثر بنائیں، میڈیکل سٹورز اور کلینکس کی باقاعدہ انسپکشن کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کریں۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں