728 x 90

کوٹ شاکر: مزدور پر تشدد، جھونپڑی کو آگ لگانے سے بھیڑیں جھلس گئیں؛ دو مرکزی ملزمان گرفتار

کوٹ شاکر: مزدور پر تشدد، جھونپڑی کو آگ لگانے سے بھیڑیں جھلس گئیں؛ دو مرکزی ملزمان گرفتار

تھانہ کوٹ شاکر کے علاقے میں مزدور پر تشدد اور اس کی جھونپڑی کو آگ لگانے کے افسوسناک واقعہ پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان سلطان اور خضر کو

تھانہ کوٹ شاکر کے علاقے میں مزدور پر تشدد اور اس کی جھونپڑی کو آگ لگانے کے افسوسناک واقعہ پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان سلطان اور خضر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے تحت مزدور اور ملزمان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ملزمان نے مبینہ طور پر مزدور کی جھونپڑی کو آگ لگا دی۔ آگ بھڑکنے کے نتیجے میں جھونپڑی میں موجود مزدور کی بھیڑیں جھلس گئیں۔ واقعہ کے بعد متاثرہ مزدور کو پولیس کی جانب سے مکمل دادرسی اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ کوٹ شاکر میں چار ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے جبکہ دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا ہے کہ متاثرہ مزدور کو انصاف کی فراہمی اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی سزایابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos