728 x 90

ڈی پی او جھنگ کا ایکشن ،کرپشن کی شکایت پر دو سب انسپکٹر معطل، ایس پی انوسٹی گیشن کو شفاف انکوائری کا حکم

ڈی پی او جھنگ کا ایکشن ،کرپشن کی شکایت پر دو سب انسپکٹر معطل، ایس پی انوسٹی گیشن کو شفاف انکوائری کا حکم

پولیس افسران کے خلاف مبینہ کرپشن کی شکایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سب انسپکٹر عمران دراج اور سب انسپکٹر وقاص سندھو کو معطل کر دیا، جبکہ معاملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کی ذمہ داری ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر کو سونپ دی گئی ہے۔ ذرائع کے

پولیس افسران کے خلاف مبینہ کرپشن کی شکایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سب انسپکٹر عمران دراج اور سب انسپکٹر وقاص سندھو کو معطل کر دیا، جبکہ معاملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کی ذمہ داری ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر کو سونپ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسران کے خلاف کرپشن سے متعلق شکایات سامنے آنے پر ڈی پی او ساجد حسین نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی۔ دونوں سب انسپکٹرز کی معطلی کے ساتھ ہی انکوائری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ شکایات کے حقائق سامنے لائے جا سکیں اور ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ پولیس افسران قانون کے محافظ ہیں اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال یا اختیارات سے تجاوز کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کو سرکاری وسائل اور مختص بجٹ کے اندر رہتے ہوئے تھانوں کے انتظامی امور چلانے چاہئیں، جو افسر یہ ذمہ داری نبھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا، وہ عہدے سے الگ ہو جائے۔

ساجد حسین کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا۔ کسی بھی افسر یا اہلکار کے خلاف بدعنوانی کی شکایت ثابت ہونے پر بلاامتیاز محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں شفافیت، میرٹ، قانون کی بالادستی اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں۔ پولیس افسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں، بصورت دیگر غفلت، بدعنوانی یا اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos