کسی بھی ممکنہ دہشتگردانہ سرگرمی کے بروقت تدارک اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے جھنگ پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرلیا۔ اس سلسلے میں پولیس افسران کی استعداد کار میں اضافے اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن
کسی بھی ممکنہ دہشتگردانہ سرگرمی کے بروقت تدارک اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے جھنگ پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرلیا۔ اس سلسلے میں پولیس افسران کی استعداد کار میں اضافے اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور مختلف تھانوں کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے شرپسند اور امن دشمن عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کے عزم کا اظہار کیا۔
اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی عنصر عباس نے پولیس افسران کو جدید سائنسی طریقوں سے دہشتگرد نیٹ ورکس کی بیخ کنی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بدلتے رجحانات اور طریقہ واردات کے پیش نظر انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کو وقتاً فوقتاً ازسرنو تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تربیتی سیشن میں سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کے درمیان بروقت اور مؤثر انٹیلیجنس شیئرنگ، مشتبہ سرگرمیوں کی فوری نشاندہی اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے باہمی رابطہ مزید مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف تمام ادارے متحد ہیں اور دہشتگردی و شرپسندی کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر الرٹ رہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *