سرگودھا روڈ پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 58 سالہ اکمل اور 30 سالہ محمد جمیل زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو
سرگودھا روڈ پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 58 سالہ اکمل اور 30 سالہ محمد جمیل زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔ زخمی اکمل کا تعلق حسین آباد جھنگ جبکہ محمد جمیل کا تعلق سرور کالونی سے بتایا گیا ہے۔
دوسرے حادثے میں چک 497 ٹوبہ روڈ جھنگ پر مبینہ تیز رفتاری کے باعث ایک کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ ضمیر عباس اور 19 سالہ ثمرین فاطمہ زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں حادثات میں مجموعی طور پر 4 افراد زخمی ہوئے، جنہیں بروقت طبی امداد کے بعد متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *