سابق صدر جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر رامے نے کہا ہے کہ چیمبر آف کامرس کے آئندہ انتخابات میں فرینڈز گروپ ان شاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، کیونکہ گروپ نے ہمیشہ کاروباری طبقے کی ترقی، صنعت و تجارت کے فروغ اور جھنگ کی خوشحالی کے لیے عملی کردار ادا کیا ہے۔
سابق صدر جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر رامے نے کہا ہے کہ چیمبر آف کامرس کے آئندہ انتخابات میں فرینڈز گروپ ان شاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، کیونکہ گروپ نے ہمیشہ کاروباری طبقے کی ترقی، صنعت و تجارت کے فروغ اور جھنگ کی خوشحالی کے لیے عملی کردار ادا کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر رامے نے کہا کہ جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئی جم خانہ نہیں بلکہ کاروباری برادری کا نمائندہ ادارہ ہے، جسے ذاتی مفادات اور اقتدار کی خاطر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کے بانی اراکین شیخ نواز اکرم، شیخ فواد اکرم اور دیگر سینئر ممبران نے ادارے کی بنیاد رکھنے، اپنی عمارت فراہم کرنے اور ملک بھر میں جھنگ چیمبر کی مؤثر نمائندگی کے لیے اہم خدمات انجام دیں۔
عمر رامے نے کہا کہ چیمبر کے ممبران بخوبی جانتے ہیں کہ اس ادارے کی بنیاد رکھنے اور اسے ترقی دینے میں کن افراد نے کردار ادا کیا، اس لیے وہ اپنے ووٹ کا درست استعمال کرتے ہوئے فرینڈز گروپ کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض ایسے عناصر، جن کا کاروباری طبقے سے مؤثر تعلق نہیں، چیمبر آف کامرس کو اپنے مفادات کے لیے کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جھنگ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے دوران موبائل فون کی سہولت، پاسپورٹ آفس، نادرا ایگزیکٹو آفس سمیت دیگر اہم سہولیات کے حصول کے لیے فرینڈز گروپ نے کوششیں کیں۔ اسی طرح جھنگ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام اور منظوری کے لیے بھی چیمبر کی جانب سے طویل عرصہ قبل آواز اٹھائی گئی اور عملی کوششیں کی گئیں۔
سابق صدر چیمبر آف کامرس نے کہا کہ فرینڈز گروپ کا مقصد صرف انتخابات جیتنا نہیں بلکہ جھنگ کے کاروباری طبقے کے مسائل حل کرنا، صنعت و تجارت کو فروغ دینا اور شہر کی معاشی ترقی کے لیے مزید اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے چیمبر کے تمام ممبران اور فرینڈز گروپ کے ساتھیوں سے اپیل کی کہ وہ 24 تاریخ کو ہونے والے انتخابات میں گروپ کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں اور ایسے عناصر کے دعوؤں سے متاثر نہ ہوں جو ان کے بقول جھنگ کے مستقل رہائشی بھی نہیں۔
عمر رامے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ 24 تاریخ کو فرینڈز گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا اور کامیابی کے بعد جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مضبوطی، کاروباری برادری کی فلاح اور جھنگ کی معاشی ترقی کے لیے مزید بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *