728 x 90

جھنگ: شہری سے مبینہ بدسلوکی و بدعنوانی، اے ایس آئی محمد نواز نول پولیس سے برخاست

جھنگ: شہری سے مبینہ بدسلوکی و بدعنوانی، اے ایس آئی محمد نواز نول پولیس سے برخاست

اے ایس آئی محمد نواز نول کی مبینہ آڈیو سامنے آنے کے معاملے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے فوری اور سخت کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی محمد نواز نول کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا۔ پولیس کے مطابق اے ایس آئی محمد نواز نول کی مبینہ آڈیو میں ایک شہری

اے ایس آئی محمد نواز نول کی مبینہ آڈیو سامنے آنے کے معاملے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے فوری اور سخت کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی محمد نواز نول کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی محمد نواز نول کی مبینہ آڈیو میں ایک شہری کے ساتھ بدسلوکی اور بدعنوانی سے متعلق معاملہ سامنے آیا تھا، جس پر ڈی پی او ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمانہ کارروائی عمل میں لائی۔

ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہریوں کے ساتھ ناروا رویے کی کوئی گنجائش نہیں۔ پولیس افسران و اہلکاروں کا طرزِ عمل نہ صرف ان کی اپنی کارکردگی بلکہ پورے محکمہ پولیس کی ساکھ پر اثرانداز ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اور شہریوں سے بدسلوکی ناقابلِ برداشت ہے اور محکمہ پولیس میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بدعنوانی یا اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون اور محکمانہ قواعد کے مطابق سخت احتساب جاری رہے گا۔

ڈی پی او ساجد حسین نے مزید کہا کہ پولیس کا بنیادی فرض شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور ان کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنا ہے۔ محکمہ پولیس کی ساکھ کو متاثر کرنے والے کسی بھی اقدام پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos