ضلع جھنگ میں ٹریفک حادثات کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک الگ واقعے میں پستول کی صفائی کے دوران اچانک گولی چلنے سے 45 سالہ خاتون زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 نے تمام واقعات میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ حویلی
ضلع جھنگ میں ٹریفک حادثات کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک الگ واقعے میں پستول کی صفائی کے دوران اچانک گولی چلنے سے 45 سالہ خاتون زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 نے تمام واقعات میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔
حویلی بہادر شاہ، حسین آباد، ملتان روڈ جھنگ پر تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 50 سالہ غلام فرید ولد محمد بخش شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ریسکیو کے مطابق لواحقین نے میت کو ہسپتال منتقل کرنے سے منع کردیا۔
دوسرے حادثے میں تحصیل احمد پور سیال، نور شاہ پل، سلطان باہو روڈ پر تیز رفتار نجی کمپنی کی مسافر بس نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور سیال منتقل کیا۔
زخمیوں میں 42 سالہ فرحان خان ولد کالو خان، 65 سالہ برکت علی ولد رجب علی، 30 سالہ محمد ریاض ولد محمد نواز، 6 سالہ سکینہ فاطمہ دختر محمد افضل اور 5 سالہ میثم رضا ولد محمد امین شامل ہیں۔
ادھر حویلی بہادر شاہ کے آر ایچ سی کے قریب پستول کی صفائی کے دوران اچانک گولی چلنے سے 45 سالہ کنیز بی بی زوجہ محمد اکرم دائیں ٹانگ پر فائر آرم انجری کا شکار ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 نے فوری رسپانس کرتے ہوئے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کردیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *