خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیر خزانہ نے پاکستان کیلئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی مسلسل معاونت کو سراہاممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہارامریکہ کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریفخوراک کے ضیاع اور نقصان سے متعلق آگاہی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہےکابینہ کمیٹی کی ایف آئی اے ایکٹ سمیت مختلف قوانین میں ترامیم کی منظوریجامع ادارہ جاتی اصلاحات سے ملکی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے میں مدد ملی ہے، وزیراعظمحکومت پنجاب کے عوامی فلاحی اقدام میت منتقلی سروس، تکریم کے ساتھ کا ضلع جھنگ میں باقاعدہ آغاز کردیا گیاغیر قانونی اسلحہ رکھنے، نمائش اور خرید و فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم، ڈی پی او ساجد حسین
جھنگ

بھوانہ سے جھنگ سپلائی کیا جانے والا 2 من مضر صحت گوشت پکڑا گیا، فوڈ اتھارٹی نے تلف کردیا

جھنگ: پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ نے اڈا کھیوا کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے بھوانہ سے جھنگ سپلائی کے لیے لے جایا جانے والا 2 من مضر صحت گوشت پکڑ کر تلف کردیا۔ ترجمان…

بھوانہ سے جھنگ سپلائی کیا جانے والا 2 من مضر صحت گوشت پکڑا گیا، فوڈ اتھارٹی نے تلف کردیا

جھنگ: پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ نے اڈا کھیوا کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے بھوانہ سے جھنگ سپلائی کے لیے لے جایا جانے والا 2 من مضر صحت گوشت پکڑ کر تلف کردیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران لوڈر رکشہ نمبر AKU-1040 سے گلا سڑا، تعفن زدہ اور بے رنگ گوشت برآمد ہوا، جسے رکشے میں چھپا کر جھنگ سپلائی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق موقع پر ویٹرنری اسپیشلسٹ نے گوشت کا تفصیلی معائنہ کیا، جس کے بعد اسے انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مضر صحت گوشت کو موقع پر ہی تلف کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مضر صحت اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں