کمانڈر (ر) صہیب فاروق نے جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی 5 رکنی معاشی کمیٹی تشکیل دے دی
جھنگ: کمانڈر (ر) صہیب فاروق نے جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی تاجروں کی فلاح و بہبود، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور شہر کی معاشی ترقی…

جھنگ: کمانڈر (ر) صہیب فاروق نے جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی تاجروں کی فلاح و بہبود، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور شہر کی معاشی ترقی کے لیے 5 رکنی معاشی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی کے سربراہ کمانڈر (ر) صہیب فاروق ہوں گے جبکہ ارکان میں ملک بلال گوہر، شیخ محمد بلال، پروفیسر ڈاکٹر امان خان حیدری اور چودھری عبد الستار گجر شامل ہیں۔
کمیٹی کو تاجروں کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے 8 نکاتی ایجنڈا دیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق انجمن تاجران کے مختلف دھڑوں اور برادریوں کو ایک منظم پلیٹ فارم پر متحد کرنے، تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون و آئین کے مطابق مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے مؤثر رابطے سمیت ڈیل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
کمیٹی کے ایجنڈے میں دیگر اداروں اور چیمبرز کے ساتھ تعاون کے ذریعے شہر میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کا فروغ، تاجروں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھنا اور مشترکہ قیادت کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔
اسی طرح جھنگ میں کاٹیج انڈسٹری اور ہوم انڈسٹری کے فروغ جبکہ چھوٹے کاروباری افراد کو آن لائن ڈاکومنٹس اور آن لائن سروسز کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جنہیں ایک سال کے اندر عملی شکل دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کمیٹی کی جانب سے طے کیے گئے تمام اہداف کے حصول کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی، جبکہ آئندہ چند روز میں 8 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے تفصیلی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔


