خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
نائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہےمودی حکومت کی ناقص قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ گیاسینیٹ میں آبادی میں تیزی سے اضافے پر قابو پانے سے متعلق قرارداد منظوروزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دیجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کا تیز رفتاری، زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کا انتباہ، غیر قانونی اڈوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
جھنگ

ستمبر میں سیف سٹی جھنگ کے ورچوئل سینٹرز کی کارکردگی، 872 کیسز نمٹائے گئے، 40 گمشدہ افراد بازیاب

جھنگ: سیف سٹی جھنگ کے ورچوئل سینٹرز نے ستمبر 2026 کے دوران خواتین، بچوں اور دیگر شہریوں کی شکایات کے ازالے اور تحفظ کے لیے مؤثر خدمات فراہم کیں۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور…

ستمبر میں سیف سٹی جھنگ کے ورچوئل سینٹرز کی کارکردگی، 872 کیسز نمٹائے گئے، 40 گمشدہ افراد بازیاب

جھنگ: سیف سٹی جھنگ کے ورچوئل سینٹرز نے ستمبر 2026 کے دوران خواتین، بچوں اور دیگر شہریوں کی شکایات کے ازالے اور تحفظ کے لیے مؤثر خدمات فراہم کیں۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کے ذریعے مجموعی طور پر سیکڑوں کیسز پر کارروائی کی گئی۔

سیف سٹی جھنگ کی جانب سے جاری کردہ ستمبر کی کارکردگی کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خواتین سے متعلق 702 کیسز موصول ہوئے، جن میں سے 670 کیسز حل کیے گئے، جبکہ 18 مقدمات درج کیے گئے اور 14 کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔

اسی طرح ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کو بچوں سے متعلق 170 کیسز موصول ہوئے، جن میں سے 147 کیسز حل کیے گئے، جبکہ 26 کیسز میں ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق سیف سٹی جھنگ کی کاوشوں کے نتیجے میں ستمبر کے دوران 40 گمشدہ بچوں اور بالغ افراد کو تلاش کرکے انہیں ان کے اہلِ خانہ سے ملایا گیا۔

سیف سٹی جھنگ کے مطابق ورچوئل سینٹرز کے ذریعے خواتین اور بچوں کو فوری پولیس معاونت، شکایات کے بروقت ازالے اور تحفظ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں کی شکایات پر متعلقہ پولیس حکام کے ذریعے ضروری قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جاتی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں