خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہےمودی حکومت کی ناقص قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ گیاسینیٹ میں آبادی میں تیزی سے اضافے پر قابو پانے سے متعلق قرارداد منظوروزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دیجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کا تیز رفتاری، زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کا انتباہ، غیر قانونی اڈوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایتجھنگ: احمد پور سیال میں مبینہ پولیس مقابلہ، 40 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک، چھینی گئی موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد، فرار ملزم کی تلاش جاری
جھنگ

جھنگ صدر کے سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح، مویشی پال حضرات کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت

جھنگ: سول ویٹرنری ہسپتال جھنگ صدر میں مویشیوں کے جدید علاج اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق رکن پنجاب…

جھنگ صدر کے سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح، مویشی پال حضرات کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت

جھنگ: سول ویٹرنری ہسپتال جھنگ صدر میں مویشیوں کے جدید علاج اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد یعقوب شیخ تھے، جبکہ محکمہ لائیوسٹاک کے افسران، ویٹرنری ماہرین، اساتذہ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

اس موقع پر محمد یعقوب شیخ نے محکمہ لائیوسٹاک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید آپریشن تھیٹر کا قیام مویشی پال حضرات کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے، جس سے مویشیوں کی صحت کے تحفظ اور شعبہ لائیوسٹاک کی بہتری میں مدد ملے گی۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع جھنگ ڈاکٹر مختار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل جھنگ ڈاکٹر سیف اللہ سرگانہ، ڈاکٹر عون شاہ، ڈاکٹر اختر رسول، سی وی اے ایس جھنگ کے اساتذہ اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صوبائی وزیر لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی، سیکرٹری لائیوسٹاک احمد عزیز تارڑ، متعلقہ ڈائریکٹر جنرلز، ایڈیشنل سیکرٹریز، بالخصوص ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر اور ڈویژنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع جھنگ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ آپریشن تھیٹر کے ساتھ الٹراساؤنڈ، ایکسرے، جدید تشخیصی لیبارٹریوں، موبائل ویٹرنری ہسپتالوں اور پنجاب لائیوسٹاک کارڈ جیسی سہولیات کے ثمرات مویشی پال حضرات تک پہنچانا محکمہ لائیوسٹاک کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ویٹرنری سہولیات کی فراہمی سے مویشیوں کی صحت، دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بہتری اور مویشی پال کسانوں کی معاشی خوشحالی کے مواقع بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک کا عزم مویشیوں کو معیاری علاج فراہم کرنا، ان کی صحت کا تحفظ اور جدید طبی سہولیات کے ذریعے مویشی پال حضرات کی معاونت کرنا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں