728 x 90

جامع علوم الشرعیہ ٹوبہ روڈ سے جمعیت علماء اسلام و مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی

جامع علوم الشرعیہ ٹوبہ روڈ سے جمعیت علماء اسلام و مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی

جامع علوم الشرعیہ ٹوبہ روڈ سے جمعیت علماء اسلام و مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ۔ ریلی مختلف شاہراوں ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک بھکرروڈ پر اختتام پذیر ہوئی ۔ جہاں پر ریلی سے جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر

جامع علوم الشرعیہ ٹوبہ روڈ سے جمعیت علماء اسلام و مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ۔ ریلی مختلف شاہراوں ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک بھکرروڈ پر اختتام پذیر ہوئی ۔ جہاں پر ریلی سے جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزوہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے نظام ختم نبوت کے نفاذ کی جدوجہد تیز کی جائے۔ غربت بےروزگاری و جرائم کا خاتمہ ہوسکے اور جاگیرداری و سرمایہ داری نظام کا اختتام ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران طبقہ تحفظ ناموس رسالت کے قوانین پر عملدرآمد کو مؤثر بنائے اور آئین وقانون سے ناموس رسالت کے قوانین غیر مؤثر بنانے کی تمام اندرونی و بیرونی سازشیں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ریلی سے مولانا سید مصدوق حسین ، مولانا محمد طارق، مولانا عبدالحکیم نعمانی ، مولانا مسرور حسین شاہ، انجینئر نصر اللہ ڈھڈی، مولانا ناصر حسن عارفی، پیر عزیز الرحمن ، قاری عبدالشکور ارشد، مولانا محمد ایوب قادری ، مولانا نورالدین زنگی، مولانا موسیٰ کلیم ، عبدالرحمن عزیز و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos