خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
نائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہےمودی حکومت کی ناقص قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ گیاسینیٹ میں آبادی میں تیزی سے اضافے پر قابو پانے سے متعلق قرارداد منظوروزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دیجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کا تیز رفتاری، زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کا انتباہ، غیر قانونی اڈوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
جھنگ

جھنگ: مختلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد زخمی، ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا

جھنگ: ضلع جھنگ میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل…

جھنگ: مختلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد زخمی، ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا

جھنگ: ضلع جھنگ میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کھوئی اڈہ، گوجرہ روڈ جھنگ پر کراسنگ کے دوران موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 35 سالہ رمضان ولد اختر حسین اور 17 سالہ فراز ولد ریاض زخمی ہوئے۔ دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔

دوسرے حادثے میں پرانا تھانہ مسن، لنک چند بھروانہ، سرگودھا روڈ جھنگ کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں قیصر عباس ولد شیر محمد، عمران ولد غلام محمود اور کاشف ولد امجد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔

اسی طرح مور منڈی شیل پمپ، سرگودھا روڈ جھنگ کے قریب ٹائر پنکچر ہونے کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں 8 سالہ سلمان ولد محمد خان، 27 سالہ ثمر عباس ولد محمد زمان اور 35 سالہ مقصود بی بی زوجہ محمد خان زخمی ہوئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی شاہ جیونہ منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تینوں حادثات کی اطلاع موصول ہونے پر قریبی ایمبولینسز کو فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں