ضلع جھنگ میں مختلف مقامات پر تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آنے والے تین ٹریفک حادثات میں ایک کمسن بچے سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثات پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔ پٹھان کوٹ
ضلع جھنگ میں مختلف مقامات پر تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آنے والے تین ٹریفک حادثات میں ایک کمسن بچے سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثات پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔
پٹھان کوٹ بھکر روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 28 سالہ صفدر ولد حق نواز اور 80 سالہ دیلاور ولد عبد الستار، دونوں سکنہ موضع بغری، زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کردیا۔
دوسرے واقعے میں نواں کوٹ روڈ برج والا، تحصیل اٹھارہ ہزاری کے قریب صفائی کا کام کرنے والے ستھرا پنجاب کے اہلکار کو موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 35 سالہ قاسم ولد اللہ دیاوا، سکنہ اوچ گل امام، زخمی ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری منتقل کردیا۔
تیسرے حادثے میں شورکوٹ تحصیل کے علاقے تین پلی ملتان روڈ پر تیز رفتاری کے باعث مزدا ٹرک گدھا ریڑھی کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کیا۔
زخمیوں میں 14 سالہ چند ولد صابر، 18 سالہ فہد ولد عرفان، 18 سالہ محمد بلال ولد ارشد علی، 10 سالہ حسن ولد عمران، 14 سالہ میثم ولد عمران، 17 سالہ عثمان ولد حق نواز، 19 سالہ عمران ولد نذیر اور ایک سالہ احسن خالد ولد خالد شامل ہیں، تمام زخمی وریام والا کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *