مختلف مقامات پر تیز رفتاری اور شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آنے والے حادثات اور آتشزدگی کے واقعات میں چار افراد متاثر ہوئے، جبکہ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل اور آگ پر قابو پا لیا۔ مظفرگڑھ روڈ پر میو برادر پمپ کے قریب تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو
مختلف مقامات پر تیز رفتاری اور شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آنے والے حادثات اور آتشزدگی کے واقعات میں چار افراد متاثر ہوئے، جبکہ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل اور آگ پر قابو پا لیا۔
مظفرگڑھ روڈ پر میو برادر پمپ کے قریب تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 35 سالہ ثمینہ بی بی، 8 سالہ اللہ راہ اور 55 سالہ شہناز مائی زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور سیال منتقل کر دیا۔
دوسرے واقعے میں ایبٹ پور چوک بھکر روڈ پر ایک پٹرول پمپ کے پٹرول ٹینک میں الیکٹریشن کے بجلی کا کام کرنے کے دوران سپارکنگ سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص کے جھلس کر زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے ایمبولینس، فائر وہیکلز اور موٹر بائیک ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کر دیں، جبکہ پولیس کنٹرول کو بھی واقعے سے آگاہ کیا گیا۔
اسی طرح رائل مارکی کے قریب پتن روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث نرسری کے ایک کمرے میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *