ضلع کے مختلف علاقوں میں زمین کے تنازع، ٹریفک حادثے اور دریائے کنارے سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 6 افراد زخمی جبکہ 15 سالہ لڑکے کی لاش برآمد کرلی گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق فیصل آباد روڈ پر سائم کینال، قلی فقیر کے قریب زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا
ضلع کے مختلف علاقوں میں زمین کے تنازع، ٹریفک حادثے اور دریائے کنارے سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 6 افراد زخمی جبکہ 15 سالہ لڑکے کی لاش برآمد کرلی گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق فیصل آباد روڈ پر سائم کینال، قلی فقیر کے قریب زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں 15 سالہ نوید حمزہ، 17 سالہ امیر حمزہ اور 33 سالہ عامر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کردیا۔
دوسرے واقعے میں عباس پور، محمود کوٹ، احمد پور سیال کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 21 سالہ حسن رضا، 16 سالہ عمیر خان اور 23 سالہ امین خان زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی گڑھ مہاراجہ منتقل کردیا۔
دریں اثناء کوٹ عمر دراز، ملتان روڈ کے قریب 15 سالہ بنیامین ولد خضر کے دریا میں ڈوبنے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق لڑکا مویشی لے کر گیا تھا تاہم صبح سے لاپتہ تھا، اہلخانہ نے تلاش کے دوران دریا کے کنارے اس کے کپڑے اور جوتا دیکھ کر ریسکیو کو اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم نے پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع دی اور موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے لڑکے کی لاش تلاش کرلی، جسے ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *