728 x 90

جھنگ میں ٹاؤٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار

جھنگ میں ٹاؤٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار

جھنگ: ٹاؤٹ مافیا کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار جھنگ میں ڈی پی او ساجد حسین کے احکامات پر ٹاؤٹ مافیا اور تھانوں میں غیر قانونی مداخلت کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ ٹاؤٹوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ پولیس

جھنگ: ٹاؤٹ مافیا کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار

جھنگ میں ڈی پی او ساجد حسین کے احکامات پر ٹاؤٹ مافیا اور تھانوں میں غیر قانونی مداخلت کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ ٹاؤٹوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

کارروائی تھانہ مسن اور تھانہ شورکوٹ کینٹ کی حدود میں کی گئی، جہاں پولیس نے امتیاز تاجی، فیصل، عاشق علی، خاور عباس اور عبد الستار کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر رسہ گیری، مالِ مسروقہ کے لین دین اور تھانوں کے معاملات میں غیر قانونی مداخلت کے ذریعے شہریوں سے لوٹ مار اور ناجائز فائدہ حاصل کرنے میں ملوث تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹاؤٹ مافیا مختلف معاملات میں شہریوں کو اپنے جال میں پھنسا کر ان سے رقوم بٹورتا اور تھانوں میں اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دیتا تھا۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور شہریوں کو بلاواسطہ پولیس سے ریلیف کی فراہمی کے لیے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس تھانوں میں ٹاؤٹ مافیا کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos