حکومت پنجاب کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات اور مسائل کے فوری ازالے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے شہریوں کی درخواستوں اور شکایات کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت
حکومت پنجاب کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات اور مسائل کے فوری ازالے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے شہریوں کی درخواستوں اور شکایات کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی ہر درخواست پر قانون و ضابطے کے مطابق فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کیسز کی پیش رفت سے متعلق باقاعدہ فالو اَپ رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو غیر ضروری تاخیر اور دفتری پیچیدگیوں سے بچانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو فروغ دینا اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز تک پہنچنے سے پہلے ہی حل کرنا ہے۔ حکومت پنجاب عوامی خدمت، شفافیت اور فوری ریلیف کے ویژن پر عمل پیرا ہے، جبکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے جائز مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *