قیدیوں اور حوالاتیوں کی فراری کے امکانات کے تدارک اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جھنگ پولیس نے بڑا اقدام کرتے ہوئے ڈی پی او ساجد حسین کے احکامات پر ’’Escape Prevention Cell‘‘ قائم کردیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق خصوصی سیل کی سربراہی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کریں گے، جبکہ انچارج سکیورٹی، پی
قیدیوں اور حوالاتیوں کی فراری کے امکانات کے تدارک اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جھنگ پولیس نے بڑا اقدام کرتے ہوئے ڈی پی او ساجد حسین کے احکامات پر ’’Escape Prevention Cell‘‘ قائم کردیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق خصوصی سیل کی سربراہی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کریں گے، جبکہ انچارج سکیورٹی، پی ایس او، آر آئی، لائن افسر اور سپیشل برانچ کا نمائندہ سیل کے ارکان میں شامل ہوں گے۔
’’Escape Prevention Cell‘‘ کی اہم ذمہ داری تھانوں اور دیگر مقامات پر قیدیوں و حوالاتیوں کی سکیورٹی میں موجود خامیوں کی نشاندہی، ان کی فوری اصلاح اور بعد ازاں اصلاحی اقدامات پر عملدرآمد کی دوبارہ تصدیق کرنا ہوگی۔ سنگین مقدمات میں ملوث اور زیادہ سکیورٹی رسک رکھنے والے قیدیوں کے رسک فیکٹر کا جائزہ لے کر ان کیلئے اضافی حفاظتی اقدامات بھی تجویز کیے جائیں گے۔
خصوصی سیل قیدیوں کی حوالات سے عدالت، جیل اور ہسپتال منتقلی کے دوران سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کرے گا۔ اس کے علاوہ تھانوں کی حوالات، قیدیوں کی نقل و حرکت، حوالات ڈیوٹی، ہتھکڑیوں، بخشی خانوں اور قیدیوں کی منتقلی سے متعلق سکیورٹی انتظامات کا بھی باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق خصوصی سیل کی جانب سے حوالات اور قیدیوں کی سکیورٹی کا باقاعدہ آڈٹ کرنے کے ساتھ ساتھ سرپرائز انسپکشنز بھی کی جائیں گی، تاکہ سکیورٹی میں موجود کمزوریوں کا بروقت ازالہ اور قیدیوں و حوالاتیوں کی فراری کے امکانات کو مؤثر انداز میں روکا جاسکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *