728 x 90

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس، شہریوں سے خوش اخلاقی اور کرپشن پر سخت کارروائی کا حکم

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس، شہریوں سے خوش اخلاقی اور کرپشن پر سخت کارروائی کا حکم

حکومت پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کھوکھر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے چالاننگ افسران اور تمام لائسنسنگ برانچز میں تعینات ٹریفک اہلکاروں کا اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد،

حکومت پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کھوکھر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے چالاننگ افسران اور تمام لائسنسنگ برانچز میں تعینات ٹریفک اہلکاروں کا اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، شہریوں سے خوش اخلاقی اور محکمہ میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس میں ڈی ٹی او جھنگ نے ہدایت کی کہ چالاننگ افسران دورانِ ڈیوٹی شہریوں کو پہلے سلام کریں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کے ساتھ خوش اخلاقی اور شائستگی سے پیش آئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی چالاننگ افسر ٹریفک چالان جاری کرنے کے بعد موقع پر نقد رقم وصول نہیں کرے گا اور نہ ہی ٹریفک چالان کی ادائیگی کے لیے کسی نجی یا پرائیویٹ شخص کو اپنے ہمراہ رکھے گا۔ کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں ایجوکیشن ونگ کو ہدایت کی گئی کہ سکولوں، کالجوں اور شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔ اسی طرح تمام لائسنسنگ سنٹرز پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے آگاہی بورڈز آویزاں کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

ڈی ٹی او سعید اختر دھولکہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا بنیادی مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے، اس لیے اہلکار اپنے فرائض ایمانداری، ذمہ داری اور عوام دوست رویے کے ساتھ انجام دیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos