ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ، ایمرجنسی، وارڈز، ادویات، صفائی اور طبی عملے کی حاضری کا جائزہ، مریضوں کو بروقت معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی، مختلف وارڈز، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات…

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی، مختلف وارڈز، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور علاج معالجے کی سہولیات، ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات کے اسٹاک، طبی آلات کی دستیابی، صفائی کے انتظامات اور عملے کی حاضری بھی چیک کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور علاج معالجے کے دوران مریضوں کو درپیش مسائل کے فوری حل پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طبی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، طبی آلات کی فعالیت اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ طبی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔


