728 x 90

ڈی ایچ کیو و ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں فائر ایمرجنسی ڈرل، طبی عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت

ڈی ایچ کیو و ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں فائر ایمرجنسی ڈرل، طبی عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (DHQ) جھنگ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں (THQs) میں فائر ایمرجنسی ایویکیوشن ڈرل اور موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طبی عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال، خصوصاً آگ لگنے کے واقعہ سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیار کرنا تھا۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے ہسپتالوں

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (DHQ) جھنگ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں (THQs) میں فائر ایمرجنسی ایویکیوشن ڈرل اور موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طبی عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال، خصوصاً آگ لگنے کے واقعہ سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیار کرنا تھا۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے ہسپتالوں میں طبی و دیگر متعلقہ عملے کو فائر ایمرجنسی کے دوران حفاظتی اقدامات، مریضوں اور عملے کے محفوظ انخلا اور ابتدائی سطح پر آگ پر قابو پانے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے طبی عملے کو مختلف اقسام کے فائر ایکسٹنگوشرز (آگ بجھانے والے آلات) کے عملی استعمال کا مظاہرہ بھی کروایا اور بتایا کہ ہنگامی صورتحال میں ان آلات کو کس طرح محفوظ اور مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

موک ایکسرسائز کے دوران ہنگامی صورتحال کو عملی طور پر فرض کرتے ہوئے متعلقہ عملے کی تیاری، فوری ردعمل اور باہمی رابطہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اس طرح کی مشقوں کا مقصد ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کرنا اور طبی عملے کی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos